Thursday, June 16, 2011

Robert Kiyosaki Network Marketing Rich Dad financial freedom...



اگر آپ اپنا انداز ,ترجیحات اور اصول تبدیل کرنے کے لیے تیارہیں توآپکوپتا چلتا ہے کہ دنیا میں ایک بلکل مختلف قانون ہے....وہ قانون جس سے امیر بنتے ہیں.

امیر اور غریب باپ کی کہانی دراصل دو مختلف لوگوں کی کہانی ہے،دو مختلف ترجیحات کی کہانی ہے، اور دو مختلف نصیحتوں کی کہانی ہے.میں کسی کی بےعزتی نہیں کرنا چاہتا مگر یہ ایسا ہی ہے.
مثال کی طور پر میرے غریب باپ کہتے تھے کے " اسکول جاؤ، خوب پڑھو، اچھے گریڈ لاؤ، زیادہ پیسوں والی نوکری کرو، پیسے بچاہو، اپنے قرضوں کو ادا کرو اور اچھے انداز سے retire ہو. یہ میرے غریب باپ کے سوچنے کا انداز تھا.

جبکے میرا امیر باپ کہتا تھا کہ تم کبھی امیر نہی بن سکتے اس سوچ کے ساتھ ، کیوں کہ ایسی سوچ رکھنے والے بہت کم ہی امیر بنتے ہیں.

کیا آپ یہ سوچتے ہیں کہ پیسے بچانا پیسے بنانا ہے؟
آپ ذرا ڈالر کی 40 سالہ کارکردگی پہ نظر ڈالیں.
ڈالر معاشی طور پہ ایسا بنا ہے کہ ہر سال اپنی قدر گنواتا ہے.
تو آپ ایسی چیز میں کیوں بچت کرنا چاہتے ہیں جو ہر سال اپنی قدر گنواۓ؟

جو لوگ بڑھاپے کے لیے بچت کرتے ہیں انکے ڈالر کی قدر مسلسل کم ہوتی جاتی ہے جبکے اخراجات زندگی مسلسل بڑھتے جاتے ہیں.
امیر باپ کی نظر میں ایسی بچت ایک بیوقوفانہ بات ہے.

جب میں چھوٹا تھا تو میرے امیر باپ نے مجھے ایک خاکہ بنا کے دکھایا جس کو میں Cash Flow Quadrant کا نام دیتا ہوں. Quadrant چار قسم کے لوگوں سے بنا ہے.
ایک کو ہم کہتے ہیں E .اس کا مطلب ہے Employees ، ان لوگوں کو ہم ان کی سوچ سے پہچانتے ہیں. یہ ہمیشہ اس طرح کی بات کرتے ہیں "میں ایک Safe and Secure نوکری کی تلاش میں ہوں. جس میں بہت benefits ہوں." Employees ہمیشہ Security کوترجیح دیتے ہیں.

دوسرے قسم کے لوگوں کو ہم کہتے ہیں S . اس کا مطلب ہے Small Business Owners یا پھر Self Employed . ان لوگوں کو ہم ان کی سوچ سے پہچانتے ہیں. یہ ہمیشہ اس طرح کی بات کرتے ہیں." اگر آپ کوئی کام سہی کرنا چاہتے ہیں تو وہ کام آپ کو خود کرنا ہو گا." S کا مطلب ہم Solo بھی لے سکتے ہیں، یہ لوگ سارے کام خود کرنا چاہتے ہیں.

Quadrant کے سیدھے ہاتھ پر Bs ہوتے ہیں. اس کا مطلب ہے Big Business جیسے کہ Bill Gates . فوربس میگزین کے مطابق Big Business کا مطلب ہے جس میں 500 یا اس سے زیادہ ملازم ہوں. ان لوگوں کے سوچ مختلف ہوتی ہے. یہ ہمیشہ Big System ، Big Network اور زہین لوگوں کے بارے میں سوچتے ہیں. کہ وہ کس طرح کاروبار کو آگے بڑھا سکتا ہے. یہ لوگ کبھی اپنا کاروبار خود چلانا نہی چاہتے بلکے چاہتے ہیں کہ زہین لوگ ان کے لیے کاروبار چلائیں.

Quadrant کا چوتھا شخص ہے I . اس کا مطلب ہے Investor . یہ وہ لوگ ہیں جن کے پیسے ان کے لیے محنت کرتے ہیں.
Big Business  وہ لوگ تھے جن کے لیے لوگ محنت کرتے تھے.
جبکے Small Business Owners اور Employees ہمیشہ دوسروں کے لیے محنت کرتے ہیں.
To be continued........
********************************************************************************

No comments:

Post a Comment